امریکا پاکستان میں سلامتی اورخوشحالی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا،جان کیری

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

U.S. Secretary of State Kerry speaks on climate change in Jakarta
واشنگٹن(یو این پی) امریکا نے کہا ہے کہ خطے اورعالمی ترقی و خوشحالی کیلئے پاک امریکا شراکت داری ضروری ہے۔ گذشتہ روز پاکستان کے 68ویں یوم آزادی پرمبارکباد دیتے ہوئے وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکا پاکستان میں سلامتی اورخوشحالی کیلئے سرمایہ کاری کے ذریعہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، جس کی وجہ خطے بلکہ عالمی امن اورخوشحالی کیلئے دونوں جمہوریتوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوط ترین تعلقات کا قیام میرا عزم ہے۔ یو این پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید مستحکم، پرامن اور خوشحال بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں کام میرے لئے تسکین کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے بعد دونوں ملکوں نے توانائی، سیکیورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا۔ دونوں اقوام اس چیز سے بخوبی آگاہ ہیں کہ نئی نسل کو شاندار مستقبل اور ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے اسی لئے امریکا دوسرے خطے کی نسبت اسے شعبہ کیلئے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالہ سے دونوں ملکوں کی شراکت داری اہم ہے ہم انتہا پسندوں کے خلاف مستحکم قیام کیلئے پاکستانی حکومت اور سول سوسائٹی کی کوششوں کی پشت پر ہیں ہم پاکستان کی اس انداز میں ترقی کے خواہاں ہیں جہاں عام آدمی کی آواز کو سنا جائے اور اس کا قومی کامیابی میں براہ راست حصہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے حصول اور باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes