عدالت نے خاتون کو فیس بک سے ہنی مون کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا

Published on August 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 936)      No Comments

444روم (یو این پی) اٹلی کی ایک عدالت نے خاتون کو سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک سے اپنی ہنی مون کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ یواین پی کی رپورٹس کے مطابق ناپولی میں خاتون کے شوہر نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی اہلیہ نے ہنی مون کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس سے اجازت نہیں لی۔ عدالت نے خاتون کو فیس بک سے مذکورہ تصاویر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس نے سول کوڈ کے آرٹیکل 10کی خلاف ورزی کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes