کراچی : نامعلوم افراد نے ’’پیغام‘‘ دینے کیلئے بینرز کا سہارا لے لیا

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

10
کراچی (یو این پی)کراچی میں بینرز کی سیاست عروج پر پہنچ گئی۔ ایم کیوایم قائد کے حق میں لگنے والے بینرز کے بعد ”جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے“ کے بینرز آویزاں کر دیے گئے جبکہ گلستان جوہر میں مصطفی کمال کا بینر بھی پھاڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینرز کی سیاست کیلئے نامعلوم افراد سرگرم ہو گئے۔ ایم کیوایم قائد کی حمایت میں لگنے والے بینرز کا جواب آ گیا۔ مختلف علاقوں میں ”جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے“ کے بینرز لگا دیے گئے۔ شہر میں آویزاں کئے جانے والے بینرز پر ”اہلیان پاکستان“ اور ”اہلیان کراچی“ تحریر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گلستان جوہر میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا بینر بھی پھاڑ دیا گیا۔ چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ کے قریب ”جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے“ کے بینرز لگائے گئے تھے جنہیں پولیس نے ہٹادیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题