حکومت مسئلہ کے حل کیلئے احتجاجی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرامید ہے۔ماروی میمن

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

55
اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے احتجاجی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے پرامید ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ حکومت آخری لمحہ تک سیاسی مسائل کا مذاکرات کے ذریعے قابل عمل حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ باربار اپنے بیانات تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے سربراہ اپنی تقریروں میں جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں یہ ان کے شایان شان نہیں اور یہ ان کی سیاسی مقبولیت کو تباہ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت عورتوں اور بچوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقابلے کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ عمران خان اپنے بیانات سے خود کو تمام سیاسی جماعتوں سے الگ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی تقریر میں حتیٰ کہ سید خورشید شاہ کو بھی معاف نہیں کیا جو ہم سب کے لئے انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog