عمران ۔۔ مودی ملاقات، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

22
لاہور (یو این پی)عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کس نے کیا تھا؟۔ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات تو خوشگوار ماحول میں ہوئی مگر ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شر وع ہو گئی کہ اس ملاقات کی خواہش کا اظہار مودی نے کیا تھا یا عمران خان نے۔ سوشل میڈیا پر ملاقات کی خواہش کے اظہار پر عمران خان کے مخالفین اور چاہنے والوں کے درمیان زبردست بحث جاری ہے۔ سوشل میڈیا کے کچھ صارفین اس بات پر مُصر ہے کہ ملاقات کے لیے عمران خان ہی بضد تھے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے جیالوں نے تو مودی بیگز عمران خان فار میٹنگ کے نام سے ٹویٹر پر ٹرینڈ ہی بنا دیا۔ ٹرینڈ میں بھارتی شہری بھی بڑھ چڑھ کر کمنٹس کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme