اچارسے بنیادی وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں جو جسم کو تندرست رکھتے ہیں طبی ماہرین

Published on August 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اچار سے ایمون سسٹم بہتر،بینائی تیز،ہیمو گلوبن اور نظام ہاضمہ بہتراور جسم توانا ہوتا ہے
فیصل آباد (یو این پی)گھر میں ڈالے گئے اچار صحت کے لیے مُفید ہوتے ہیں کیونکہ ان میں اچار کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے کوئی ایسڈ یا کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا اورصاف سُتھرے مصالحوں کے ساتھ نیچرل پرسرویٹیو طریقے سے اچار کو محفوظ کیا جاتا ہے۔چار کے اندر ایسے اجزا ہوتے ہیں جو نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں، اچار میں موجود پروبائیوٹک بیکٹریا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اچار کھانے سے جسم کو کو بنیادی وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں جو جسم کو تندرست رکھتے ہیں اچار میں استعمال ہونے والے اجزا خاص طور پر میتیھی دانہ، کلونجی، سونف وغیرہ جہاں اچار کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں وہاں ان کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور ان کے کھانے سے جسم کا ایمون سسٹم طاقتور ہوتا ہے اور انیمیا اور کمزور بنیائی جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔اچار میں وٹامن سی اور اے کے علاوہ اور بہت سے وٹامنز شامل ہوتے ہیں جو بہت سی بیماریوں سے جسم کو محفوظ رکھتے ہیں، اچار میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو الرجی جیسی بیماریوں کو قابو میں رکھتے ہیںاچار میں سرکہ استعمال ہوتا ہے اور سرکہ ایکٹیک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم میں ہوموگلوبن کو بڑھاتا ہے، سبز مرچ اور لہسن کا اچار شوگر لیول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، لہسن جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر دیتا ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes