دھرنوں کے باعث اسلام آباد میں متعدی امراض پھیلنا شروع ہوگئے

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments
66
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی دارالحکومت میں کئی روز سے جاری دو جماعتوں کے دھرنوں کے باعث اسلام آباد میں متعدی امراض پھیلنا شروع ہوگئے، تعفن، گردوغبار، سینی ٹیشن کی ابتر صورتحال سے سیکٹروں کے رہائشی مختلف عوارض کا شکار ہوگئے، دھرنے کے شرکاء کو بھی متعدی امراض کے خطرات لاحق ہوگئے، احتجاجی دھرنا طویل ہونے اور بارش کی وجہ سے دھرنے کے مقام پر تعفن پھیلنے لگا۔ سینی ٹیشن کی ابتر صورتحال سے نہ صرف دھرنے کے شرکاء متعدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں بلکہ اسلام آباد کے ایف اور جی سیریز کے سیکٹروں، ڈپلومیٹک انکلیو، پاک سیکرٹریٹ کے دفاتر میں آنے جانے والے افراد گلشن جناح، پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی و ملازمین اور سب سے بڑھ کر پولیس اہلکاروں کو مختلف عوارض لاحق ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پولی کلینک، پمز ہسپتال کے علاوہ پرائیویٹ کلینک پر بخار، کھانسی، زکام، گلے خراب، نظام انہظام اور پیٹ کی خرابی کے مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ صبح اور شام ہسپتالوں کے وزٹ کرنے لگی ہے۔ بلیو ایریا، میلوڈی مارکیٹ ، سپر مارکیٹ کے پرائیوٹ کلینکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ویسے بھی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن کئی روز سے جاری دھرنے کی وجہ سے شہر کی آب و ہوا متاثر ہوتی ہے اور معمول سے زیادہ مریض علاج معالجہ کے لئے آرہے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رہا تو صحت عامہ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes