فیصل آباد میں 7 روزہ انسدادپولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

Published on June 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں 7 روزہ انسدادپولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر 27جون سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا۔مہم 3جولائی تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا14 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹربلال احمد،ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹرڈاکٹرذوالقرنین،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ مختار رندھاوااور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاون جاری رکھیں اورپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے دوقطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا باعث ہیں لہذا والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مہم سات روز پر محیط ہوگی۔انہوں نے گھر گھر جانے والی پولیو ٹیموں سے تعاون پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy