فاروق آباد ، آٹے کا بحران، عوادر بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) فاروق آباد میں آٹے کا شدید بحران عوام حصول کی خاطر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور حکومت پنجاب سے آٹے کی جلد فراہمی کا مطالبہ فاروق آباد شہر اور گردونواح میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے لوگ آٹے کے حصول کےلئے مسلسل 5 دن سے یوٹیلٹی سٹورز اور عام مارکیٹ کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن کہیں سے بھی آٹا نہیں مل رہا شہریوں کا کہنا ہے آٹا مہنگا کرنے کے لئے مل مالکان اور بڑے ڈیلروں نے مکمل طور پر آٹے کی سپلا ئی بند کر دی ہے دوسری طرف سرکاری یوٹیلٹی سٹور پر بھی آٹا دستیاب نہیں فاروق آباد میں سستے آٹے کی فراہمی محض خواب بن کر رہ گئی ہے لوگ آٹے کے انتظار میں گھنٹوں ذلیل وخوار ہوکر خالی ہاتھ لو ٹنے پر مجبور ہیں موجودہ صورتحال کے مطابق یہاں سستا تو کیا مہنگا آٹا بھی نہیں مل رہا موجودہ حکومت کے سستے آٹے کی فراہمی کے تمام تر دعوے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes