ریما جوتی ٹوٹنے کے باعث ریمپ پر واک کرتے ہوئے لڑکھڑا گئیں

Published on October 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

\"5\"

لاہور ۔۔۔ پاکستان کی ناموراداکارہ ریما خان لاہور کے ایک فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے جوتی ٹوٹنے کے باعث لڑ کھڑا گئیں۔اداکارہ ریما ریمپ پرکچھ ہی قدم چلیں تھیں کہ ان کی دائیں پاؤں کی جوتی ٹوٹ گئی، ریما نے کچھ دیر رک کر جوتی ٹھیک کرنا چاہی لیکن ناکام رہیں پھر انہوں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ریمپ پر بیٹھ کر اپنی ٹوٹی ہوئی جوتی ہاتھ میں اٹھائی اور بھرپور اعتماد کے ساتھ واک مکمل کی۔ شو میں شریک تماشائیوں نے ریما کو ان کی حاضر دماغی اور پُر اعتمادی پر خوب داد دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题