اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم کامیاب ہوئے؛مریم نواز

Published on September 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

لاہور(یو این پی)مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جہاں ہمارا مقابلہ مخالفین کے علاوہ اُن لوگوں سے بھی تھا جو نظر نہیں آتے ہیں لیکن این اے 120 نےمنتخب وزیراعظم پر وار کو اپنے سینے پر لیا اور اپنی ماں کلثوم نواز کو کامیاب کروایا.وہ پنجاب ہاؤس لاہور میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد جیت کی فتح منانے والے کارکنان سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں آپ کو بہت مبارک ہو.مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کوعوام نے سرخرو کردیا اور ابھی والدہ کلثوم نواز اور والد نواز شریف کا فون آیا اور انہوں نے کہا ہے کہ شیروں کا شکریہ ادا کرو جس پر میں ایک ایک ووٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں.مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ لندن میں سن رہے ہیں تو دیکھ لیں کہ لاہور والے کہہ رہے ہیں کہ “وی لویو” جس پر پورے مجمع نے نے لو یو نواز شریف کے نعرے بلند کیے.انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ رونے کا وقت ہوگیا ہے اور کوئی اس وقت رو رہا ہوگا جس پر کارکنان نے رو عمران رو کے نعرے لگائے.مریم نواز نے کہا کہ آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ نوازشریف سے محبت کرتے ہو آپ نے مخالفین کا ہی ڈٹ کر مقابلہ نہیں کیا بلکہ اُن سے بھی مقابلہ کیا جو نظر نہیں آتے اور ہر جگہ سازش کی بو آ رہی تھی جسے آپ نے ناکام کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy