یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں بی ایس سی انجینیئر نگ پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ منعقد

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments

tt
ٹیکسلا (یو این پی/ ڈاکٹر سید صابر علی )پنجاب بھر کی طرح یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں بی ایس سی انجینئیر نگ پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا ، انٹری ٹیسٹ میں تین ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی،یو ای ٹی ٹیکسلا میں انٹری ٹیسٹ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ، چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے،شفاف انٹری ٹیسٹ کی پڑتال کے لئے میڈیا کوکوریج سے روک دیا گیا،عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر،انٹری ٹیسٹ صبح دس بجے شروع ہوا، ٹیسٹ کا دورانیہ نوے منٹ رکھا گیا،وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلانے مکمل تعاون کیا ،کنوینر پروفیسر ڈاکٹر سلطان کا میڈیا پرسن سے غیر مناسب رویہ ،شفاف انٹری ٹیسٹ کا تاثر زائل کرنے کے مترادف تھا ، موقع پر موجودمیڈیا کے نمائندوں کے تاثرات ، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی جانب سے جاری کردی انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کے مطابقپنجاب کے دیگر شہروں میں بی ایس سی انجینئیر نگ پروگرام میں داخلے کے لئے کل پنتالیس ہزار طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ میں شریک ہوئے ،جبکہ ٹیکسلا سنٹر میں تین ہزار طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں شمولیت اختیار کی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلاپروفیسر ڈاکٹر عبا س چوہدری کے مطابق ٹیکسلا میں کل چودہ سو پینتیس سیٹیں ہیں جن کے لئے تین ہزار طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں،پنجاب کے دیگر شہروں میں بی ایس سی انجینئیر نگ پروگرام میں داخلے کے لئے کل چودہ سنٹر بنائے گئے ہیں،انٹری ٹیسٹ کی کوریج کرنے جب میڈیا کے نمائندے وہاں پہنچے تو کنوینر پروفیسر ڈاکٹر سلطان نے انھیں میڈیا کوریج سے روک دیا ،اور کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونے دیا،انٹری ٹیسٹ کے موقع پر تمام طلباء و طالبات سے انکے موبائل فونز اور دیگر اشیاء جو انٹری ٹیسٹ پر اثر انداز ہوتی ہوں کو کمرہ امتحان میں لیجانے سے روک دیا گیا،وائس چانسلر کے مطابق ہم نے انٹری ٹیسٹ کو ہرطرح سے شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں،اس موقع پر یو ای ٹی ٹیکسلا میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے مکمل شناخت کے بعد طلباء و طالبات کو اندر جانے کی اجازت دی جارہی تھی جبکہ چیکنگ کی غرض سے واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے تھے ، تاہم کنوینر کی جانب سے میڈیا کو مذکورہ انٹری ٹیسٹ کی کوریج سے روکنے کے عنصر نے کئی شکوک و شہبات پیدا کئے ،اور بلا شبہ ان کے غیر مناسب رویہ کا غلط تاثر لیا گیا ، یاد رہے کہ قبل ازیں بھی انٹری ٹیسٹ کے وقع پر میڈیا کو کوریج کی مکمل آزادی ہوتی تھی اس مرتبہ کنوینر نے میڈیا کو انٹری ٹیسٹ کی میڈیا کوریج سے روک دیا،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے کنوینر کے غیر مناسب رویہ پر احتجاج بھی کیا گیا ،یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں بی ایس سی انجینئیر نگ پروگرام کے تحت جن شعبہ جات میں داخلے کی پیشکش کی گئی ان میں مین کیمپس ٹیکسلا میں الیکٹریکل انجینیرنگ ، مکینیکل انجینیرنگ،سول انجینیرنگ،کمپیوٹر انجینیرنگ،ٹیلی کمیونیکیشن ،الیکٹرونک انجینیرنگ،انڈسٹریل انجینیرنگ،انوائر منٹ انجینیرنگ،سوفٹ وئر انجینیرنگ،سٹی اینڈ ریجنل پلانننگ ،کمپوٹر سائنس ،میٹلرجی اینڈمٹریلز انجینیرنگ شامل ہیں،جبکہ سب کیمپس چکول میں الیکٹرونک انجینیرنگ،میکٹرونکس انجینیرنگ،پٹرولیم اینڈ گیس انجینیرنگ،منیجمنٹ سائنس شامل ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes