پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے؛ ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ

Published on January 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے ہر شہری کو پولیو کے خاتمے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا تا کہ بچے پولیو سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوسکیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم نے مختلف علاقوں میں تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر نے 5 سال کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے اور بچوں کے والدین سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے متعلق دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کے عملہ کو شاباش دی اور کہا کہ اسی جذبہ سے کام جاری رکھیں انسداد پولیو مہم کے لیے کام کرنے والے تمام لوگ نہ صرف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں بلکہ خدمت خلق کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes