پاکستان کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے غلام حیدر شیح

Published on August 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

G.H Shaikh
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے بیرونی خطرات بڑھ گے ہیں سامراجی طاقتیں سرگرم ہیں ۔پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کی راے عامہ کو دنیا سنتی ہے ۔ پاکستان میں اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے خلاف رائے عامہ کو دبانے کے لئے رجعت پسند قوتوں کی یہ سازش ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کا ڈرامہ ہو رہا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام کو اس صہیونی سازش سے آگاہ کر ے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (ش ب) سیکریٹری انفرمیشن برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیح نے اپنے بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے بھی میں کہہ چکا ہوں کہ پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹ سرگرم ہیں جو کہ پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں اور ان کے ایجنڈے میں ایٹمی آثاثوں تک رسائی بھی شامل ہے لہذا قوم ان ایجنٹوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes