اشیاءکی کوالٹی بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ مقررہ نرخوں پر عام لوگوں دستیاب ہوںظہیر لیاقت بیگ

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ نے کہ ہے کہ سرکاری محکموں کی کار کردگی عوامی فلاح بہود اور لوگوں کی خدمت کے لئے کئے گئے اقدامات سے ہی بہتر جانی جائے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے اور انہیں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے لئے محکموں کی رپورٹس کی روشنی میں تاجروں سے مشاورت کے بعد اشیاءکے نرخ مقررہ کرنا اور اس پر عملد ر آمد کو یقینی بنانے میں تاجروں اور پرائس مجسٹریٹس کے اقدامات ازحد ضروری ہیں مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی کسی صورت کمی نہیں ہونی چاہیے اور کھانے پینے کی اشیاءکی کوالٹی بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ مقررہ نرخوں پر عام لوگوں دستیاب ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اشیائے ضروریہ کے نرخ ازسر نو طے کئے گئے ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ،مارکیٹ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی صورت حال سرگودھا اور فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے نرخ طے کئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فروخت کو یقینی بنائیں تمام دوکانوں پر نرخ نامے آویزاں کئے جائیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题