پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفی

Published on August 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

لاہور(یو این پی ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق مارک کولز نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوادیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری بار قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔مارک کولز 2017 سے 2019 کے دوران بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ خدمات سرانجام دینے پر مارک کولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مستقبل میں مصروفیات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes