محنت ،امانت اور دیانت کو شعار بنا کر ملک و قوم کی قسمت بدلی جا سکتی ہے، شہباز شریف

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

33333
لاہور ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے شب وروز کوشا ں ہے۔ہماری مخلصانہ اور سنجیدہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ،ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اور پاکستان دنیا کا عظیم ملک بنے گا۔محنت ،امانت اور دیانت کو شعار بنا لیں تو کوئی پہاڑ بھی منزل کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتا اور ان سنہری اصولوں کو ا پنا کر ملک و قوم کی قسمت بدلی جا سکتی ہے۔ اراکین اسمبلی عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے فلاح و بہبود کی سکیموں کی خود مانیٹرنگ کریں۔وہ یہاں ارکان اسمبلی کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے محنت، امانت اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محنت کا راستہ اپنا کر ہم بھی اس منزل پر پہنچ سکتے ہیں جہاں دنیا کی ترقی یافتہ قومیں کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی ناہمواریوں کو ختم کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اشرافیہ کو تو تمام سہولیات دستیاب ہوں جبکہ عام آدمی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہو، اب اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی۔ امیر اور غریب کے درمیان تفاوت کو ختم کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔اسی مقصد کے پیش نظر صوبے بھر میں بڑے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنانا ہمارا عزم ہے۔ سرمایہ کاری ، تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کر کے غربت اور بے روز گاری جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ صوبے بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں او رصنعتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چار برس کے دوران روزگار کے 40 لاکھ مواقع پید ا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے او راس ہدف کو ہر قیمت پر حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کو فروغ دے کر مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے میدان میں عمل میں نکلیں۔ ترقیاتی سکیموں کی شفاف تکمیل یقینی بنائیں اور وسائل کی ایک ایک پائی کے امین بن کر اس کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy