نوشہروفیروز،کرونا سے بچاؤ اور آگاہی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

Published on March 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)کرونا سے بچاو اور آگاہی اور انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن (ر) بلال شاہد راو¿ نے ضلع میں کرونا وائرس سے بچاو¿ اور آگہی فراہم کرنے کے سلسلے میں علمائے کرام اور افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورنا وائرس کی وبا تیزی سے پھہل رہی ہے اس سلسلے میں ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں جس کے لئے علمائے کرام ہماری مدد کریں اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے بار ے میں آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر مذہبی تقریبات اور تہواروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ جمعہ کی نماز کھلے صحن میں پڑھائیں اور اردو کا خطبہ ختم کردیں اور لوگوں کو اس بات پر قائل کریں کہ وضو بھی اپنے گھروں سے کرکے آئیں اور نمازی فرض نماز کی ادائیگی کے بعد سنتیں اور نوافل اپنے گھروں میں ادا کریں۔ مساجد کے صحن کو دھوکر صاف کریں اور لوگوں سے کہیں کو وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 126 لوگ موجود ہیں جو جہاز یا سڑک کے راستے ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں لیکن ان میں کوئی بھی کرونا کا مریض ظاہر نہیں ہوا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بہن نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی جس کے لئے احتیاطی تدابیر تمام ضروی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بحریہ کالج نوشہروفیروز اور گورنمنٹ ڈگری کالج مورو کے ہاسٹل ایمرجنسی کے لئے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ٹینٹ سٹی بنا کر لوگوں کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔آئی اسی ایچ کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر فدا میمن نے کہا کہ لوگوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور باربار اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں۔ اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور لوگوں سے کہاکہ ا?فت کی اس گھڑی میں اللہ تعالی ٰ سے رجوع کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹاﺅن کمیٹی کے چیئرمیں سے کہا کہ شہروں میں مچھر اور جراثیم کش اسپرے کرائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme