گلوکار آتش علی آتش نے افشاں زیبی کے ساتھ البم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Published on October 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

گلوکار آتش علی آتش نے افشاں زیبی کے ساتھ البم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
میرے چاہنے والے شائقین کی ڈیماڈہے کہ میں گلوکارہ افشاں زیبی کے ساتھ نیو البم ریکارڈ کروں:آتش علی آتش
لاہور(یو این پی) معروف گلوکار آتش علی آتش نے معروف گلو کارہ افشاں زیبی کے ساتھ نیو میوزک البم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔گلو کار آتش علی آتش کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں اپنا نیو البم گلو کارہ افشاں زیبی کے ساتھ ریکارڈ کروں،اس کیلئے میری افشاں زیبی سے بات چیت چل رہی ہے جو بہت جلد فائنل ہو جائے گی ۔آتش علی آتش نے مزید کہا کہ میرے چاہنے والے شائقین کی ڈیماڈہے کہ میں گلوکارہ افشاں زیبی کے ساتھ نیو البم ریکارڈ کروں،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ میرے جتنے بھی سونگ ریلیز ہوئے سب ہی بے حد مقبول ہوے اور میں شکر گزار ہو ں اپنے چاہنے والے شائقین کا جن کے پیار اور چاہت کی وجہ سے آج میں اس موجو دہ مقام پر ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog