ہارون آباد شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو کھود کھود کر کھنڈر ات میں بد ل دیا گیا

Published on August 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

ha
ہارون آباد(یواین پی)غیر منظم اور بے ترتیب منصوبے جاری ،ہارون آباد شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو کھود کھود کر کھنڈر ات میں بد ل دیا گیا ہارون آباد شہر غیر منظم کھدائی کے باعث کھنڈرنگر بن گیا ،شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں ۔ہارون آباد میں سڑکیں پہلے ہی بری طرح خستہ حال تھیں اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا رونا عوام اکثر روتے رہتے تھے مگرسوئی گیس کی اکھاڑ بچھاڑ کے بعد اب سیوریج پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کے ذریعے شہر بھر کی سڑکوں اور گلیوں کو بت ترتیب اور غیر منظم انداز سے کھود کر کھنڈرات میں بدل دیا گیا ہے شہریوں مستنصر حسین باؤ ،محمد امین ،محمد ابراہیم ،محمد سجاد،محمد شاہد ،محمد انور ،محمد اکرم اور محمد یٰسین کا کہنا ہے کہ ہمیں منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر اس کام کو کسی سسٹم کے تحت کیا جائے تو قومی سرمائے کا ضیاع بھی نہیں ہو گا اور عوام بھی اذیت سے محفوظ رہیں گے اگر یہ طریقہ کار اپنا لیا جائے کہ ایک سڑک پر کھدائی کر کے پائپ لائن بچھا کر دوبارہ سڑک فوری مرمت کر کے کسی دوسری سڑک کی کھدائی کی جائے تو اس سے عوام کو اذیت سے بچایا جا سکتا تھا ہارون آباد کی سڑکیں جگہ جگہ کھدائی کے بعد ریت کے ٹیلوں کا روپ دھار چکی ہے اور اس سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں حالیہ بارش سے شہر کی حالت عجیب اور خطرناک ہو گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy