مسلم لیگ (ن) کے مزید 3 اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے افضل خان، ایم پی اے غضنفر عباس اور عامر عنایت شامل ہیں۔چند روز قبل بھی عمران خان سے (ن) لیگ کے ایم این اے سردار عاشق گوپانگ، ایم پی اے عامر گوپانگ اور ایم پی اے سبطین رضا نے ملاقات کی اور تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes