پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فون

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,323)      No Comments

88
کراچی۔۔۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کی بقاء اور پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تقریر کو سراہتے ہوئے فون کر کے خورشید شاہ کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کے حق میں ٹھوس دلائل دئیے اور پرجوش خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو جمہوریت کا پودا لگانے اور بے نظیر بھٹو کو اس کی آبیاری کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اب چند افراد کے مجمع کو اس کے خاتمہ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ خورشید شاہ کے جذباتی انداز خطابت سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں ذاتی طور پر فون کر کے تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy