آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

news-1412270214-3925 سڈنی(یو این پی) آسٹریلیا میں ملازمت کے خواہش مندوں کے لئے خوشخبری ہے کہ آسٹریلوی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کے لئے ویزے کا عمل آسان بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ آسٹریلیا میں 457ویزا پروگرام کے ذریعے بیرون ممالک سے افرادی قوت منگوائی جاتی ہے لیکن اس کی سخت شرائط کی وجہ سے اس ملک مین ملازمت کا حصول مشکل تھا۔ حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ویزا پروگرام میں متعدد آسانیاں متعارف کروانے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ تجاویز میں لیبر مارکیٹنگ ٹیسٹنگ کا خاتمہ ، انگریزی زبان کی مہارت کی شرط کا خاتمہ اور مارلیٹ سیلری ریٹ میں تبدیلی کی اہم تجاویز بھی شامل ہیں۔ امیگریشن کے وزیر سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ سب تجاویز پر عملدرآمد مشکل ہو گا لیکن ایسی اہم تبدیلیاں ضرور ہوں گی کہ جس سے بیرون ملک سے لوگ با آسانی ملازمت کیلئے آسٹریلیا آسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy