بیروزگار فنکار حکومتی امداد کے منتظر ہیں ایم اے ٹھاکرکامیڈین

Published on May 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

وزیر اعظم،آرمی چیف،وزیر اعلی وگورنر پنجاب،وزیر اطلاعات سے مدد کی اپیل
لاہور(یواین پی)لاک ڈاﺅن کے باعث حکومت وقت بے روز گار افراد کی مالی مدد کیلئے اربوں روپے تقسیم کر رہی ہے لیکن ان حالات میں فنکار برادری کو یکسر فراموش کر دیا گیا ہے پنجاب کے مختلف شہروں لاہور،گوجرانوالا،فیصل آباد،راولپنڈی،گجرات،ساہیوال ،ملتان و دیگرمیں کام کرنے والے شوبز سے منسلک افراد بالکل فارغ ہیں انہیں بھی مالی مدد کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے کیاانہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف ، وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،سینئر صوبائی وزیر علیم خان ، گورنر پنجاب ،وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وزیر صنعت و تجارت سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ پچانوے فیصد فنکار کرائے کے گھروں میں رہتے ہیںتھیٹرز بند ہونے سے انکی نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے انہیںراشن اور مالی مدد دی جائے تاکہ وہ بھی باعزت زندگی بسر کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy