سول سوسائٹی کی طرف کی معاونت سے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کام ایک خوش آئین بات ہے خرم شہزاد عمر

Published on August 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

gh
جھنگ( یواین پی)چیئر مین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمرنے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کی طرف کی معاونت سے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کام ایک خوش آئین بات ہے اور سرکاری اور نجی ادارے قائد و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے مشترکہ عوامی مفاد کے پراجیکٹ مکمل کرتے رہیں۔ یہ بات ا نہوں نے چناب کالج جھنگ میں گرلز سیکشن میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی۔کالج کے پرنسپل زاہد خورشید لودھی ،ڈ ی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،جھنگ ایجو کیشن ٹرسٹ مہر حق نواز اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے بتایا کہ ادارہ میں بلاک کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سی سی بورڈ کے تحت لاکھوں روپے کے فنڈ سے کالج میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیاہے ۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ کالج میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیچرز کی بھرتی مکمل کرکے ٹیچرز کی کمی کا مسلہ بھی حل کی گیا ہے۔انہوں نے کالج کی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ وہ حالیہ تعینات ہونے والے ٹیچر کی تربیت کا بندوبست کریں اور انکی کارکردگی اور نتائج کو زیر مشاہدہ رکھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes