محکمہ موسمیات نے پنجاب میں مزید بارشوں کی خبر دیدی

Published on July 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا دوسرا سپیل مزید 2 روز تک جاری رہیگا۔ڈی جی میٹ محمد ریاض کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 7 روز قبل سے پیش گوئی کی جا رہی تھی، اب پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہیگا، لاہور کو بارشوں کیساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی گھیرے میں لیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 24 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہونیکا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题