پولیس تھانہ ائیرپورٹ دوشیزہ کواغواء کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرنے سے گریزاں

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments


مغویہ بھی بازیاب نہ کرائی جاسکی‘متاثرین کااعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ
رحیم یارخان(یوا ین پی)پولیس تھانہ ائیرپورٹ دوشیزہ کواغواء کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرنے سے گریزاں‘ مغویہ بھی بازیاب نہ کرائی جاسکی‘متاثرین کااعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق یوسف کالونی کی رہائشی بیوہ مسرت پروین نے اپنی بیٹی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ملزمان ریاض احمدعرف راجو‘ بابر‘ اعجاز‘یاسمین‘ شانی ودیگرنے چندروزقبل عدالت سے واپس گھرجاتے ہوئے اس کی بیٹی مدیحہ بی بی کوزبردستی اسلحہ کے زورپراغواء کیاجس پرپولیس تھانہ ائیرپورٹ نے مقدمہ درج کیاتاہم دوہفتے گزرجانے کے باوجودایس ایچ اواورتفتیشی محمداکرم ملزمان کوگرفتاراورمغویہ کوبازیاب کرانے سے انکاری ہیں ‘ متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے فوری طور پرنوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog