پولیس دھرنوں کے شرکاء اور صحافیوں پر تشدد نہیں کرے گی، انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس طاہر عالم

Published on September 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

111
اسلام آباد ۔۔۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس طاہر عالم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے حوالے سے اب تک مجموعی طور پر 14 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، پولیس دھرنوں کے شرکاء اور صحافیوں پر تشدد نہیں کرے گی۔ انہوں نے بدھ  کو انٹرویومیں بتایا کہ اسلام آباد پولیس عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر کسی کو بھی اپنے اوپر تشدد کی اجازت نہیں دے گی، اپنے دفاع کا حق آئین میں ہے اگر کوئی حملہ کرے گا تو پھر نرمی کا مظاہرہ نہیں کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور پر دھرنے ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر اس کا فیصلہ حکام کو کرنا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں اور مظاہروں کے حوالے سے اب تک مختلف تھانوں میں عمران خان اور طاہر القادری سمیت سینکڑوں کارکنوں پر 14 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں پر پولیس تشدد پر شرمندہ ہوں اور معذرت خواہ ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes