بھارت اشتعال دلانے سے باز رہے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں‌ ڈی جی رینجرز میجر جنرل آصف غفور

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) ڈی جی رینجرز میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جدوجہد سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لئے بھارت لائن آف کنڑول پر شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے، 2017ءمیں سب سے زیادہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کی گئیں، جس کے دوران247عام شہری شہید ہوئے، بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے اگر اس نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، بھارت ایک گولہ چلائے گاتو ہم اس کے جواب میں پانچ گولے چلائیں گے، نئی دہلی سرکار نے اگر روش نہ بدلی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سرحدوں پر خطرات موجود ہیں، پاکستان اور خطے کے اقتصادی مفادات پاکستان سے ہو کر گزرتے ہیں۔ پچھلی چار دہائیوں سے پوری قوم نےمل کر دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑی ہے، اب آگے پرامن پاکستان نظر آ رہا ہے۔ بھارت کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے کارروائیاں کررہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل خطرات درپیش ہیں، بھارت نے شرانگیزی کی قیمت بھی چکائی ہے، اگر بھارت باز نہ آیا تو مزید قیمت چکائے گا۔ بھارت اپنی جارحیت میں پہلا گولا ہی شہری آبادی پر داغتے ہیں، ہم شہری آبادی کونشانہ نہیں بناتے کیونکہ وہاں بھی ہمارے کشمیری بھائی ہی ہیں، ہمارے لیے چیلنج ہے کہ بھارت کی طرف سےشیلنگ سے اپنے شہریوں کو بچانا ہے۔جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر بھارت ایک مارٹر فائر کرتا ہے تو ہم پانچ کرتے ہیں، اگر بھارت بامعنی مذاکرات کی طرف آئے تو اس کا حل نکالا جاسکتا ہے۔دہشت گرد عناصر پاکستان، ایران اور افغاانستان تینوں ملکوں کے دشمن ہیں، ہمیں ایران اور افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں لیکن سرحد پر موجود غیر ریاستی عناصر سے خطرات موجود ہیں۔ پاکستان ، ایران کی فوجی اور سیاسی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، عنقریب آرمی چیف بہت جلد ایران کا دورہ کریں۔
میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر بہت زیادہ سیکورٹی خدشات تھے،محرم کے ابتدائی دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کو پکڑا گیا مگر کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر سب سے زیادہ خطرہ تھا ، ہماری سیکورٹی ایجنسیوں نے اطلاع دی کہ محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں2خود کش جیکٹس پہنچا دی گئی ہیں ، اس اطلاع کے فورا بعد خود کش جیکٹس بھیجنے والوں اور صول کر نے والوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج کی38بٹالین نے اپنی خدمات سرانجام دیں اور ان کی کوششوں سے محرم الحرام پرامن گزرا ، کراچی میں بوہری برادری کا عالمی اجتماع منعقد ہوا ، اس اجتماع پر بھی دہشت گردوں کی نظریں تھیں کیوں کہ اجتماع میں پوری دنیا سے لوگ شریک ہو رہے تھے جبکہ12ہزار کے قریب بھارتی شہریوں نے اس میں شرکت کی، سیکورٹی فورسز نے اس موقع پر بھی بھرپور انتظامات کئے اور اجتماع کا پرامن انعقاد ممکن ہو سکا۔ انہوں مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو یہ اعتماد اور فخر ہونا چاہئے کہ ان کی فوج ، رینجرز ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بھرپور انداز میں انہیں سیکورٹی مہیا کیا، دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے، مگر دنیا کو کوئی بھی ایسا ملک نہیں جس نے پاکستان کی طرح اپنے وطن سے دہشت گردی کا صفایا کیا،جس طرح افواج پاکستان مضبوط تھیں ، عوام پر عزم تھیں اسی حوصلے کے تحت ہم نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy