بلدیہ کو ٹ ر ا دھاکشن کے ظلم کی انتہاء خاکروبوں سے مستقل کرنے کے عوض پندرہ ہزار فی کس وصول

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

93730321
کوٹ رادھاکشن(مہر سلطان سے)بلدیاتی نظام فیل اور کرپشن کی انتہاء غریب مجبور ملازمین کو بلیک میل کرنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق مقامی بلدیہ کی انتظامیہ نے خاکروبوں سے مستقل کرنے کے عوض فی کس پندرہ ہزار روپے بٹور لیے جبکہ عرصہ چھ ماہ ہونے کے بعد بھی غریب خاکروب مستقل نہیں ہوسکے حیران کن امر یہ ہے کہ بعض خاکروبوں نے رشوت دینے کے لئے سود پر قرض لیا ۔وہ ابھی تک سود کی ادائیگی کئے جا رہے ہیں جبکہ اصل زرجوں کا توں برقرار ہے بعض نے اپنے زیورات فروخت کئے اور کچھ نے اپنے گھر کا سازو سامان فروخت کرکے رشوت خوروں کو رشوت دی مستند زرائع کے مطابق ان خاکروبوں نے پچھلے دنوں پنجاب نہر والی پل پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا مگر صرف جھوٹے وعدوں پر ٹرخا دیا گیا اور یہ دھمکی دی گئی اگر منہ کھولا تو نوکری سے نکال دیں گے متاثرہ خاکروبوں نے بتایا کہ ایک ایک گھر کے تین سے چار فرد ملازمت کرتے ہیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے پر نکال دیئے جانیکی دھمکی دی جاتی ہے میڈیاء سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم ایک ہزار پر تین سو روپے سود ادا کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے خادم اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ رشوت خور انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کو نشانہ عبرت بنا دیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی اس بارے میں خاموشی عجیب لگتی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes