مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

wapda
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر، دیہات میں 90فیصد لوگ گھریلو میٹروں پر کمرشل کام کر رہے ہیں ،جبکہ 30فیصد لوگ ڈریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں، ایس ڈی او واپڈا بجلی چوری کے دھندے میں واپڈا اہلکاروں کے ساتھ برابر کا ملوث ہے، اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سب ویژن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ٹھٹھ ڈوگراں والا میں با اثر افراد دن دہاڑے کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں۔ ڈر اور خوف کے زیر اثر ایس ڈی او اور واپڈا اہلکاران کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ افسران کی نظر میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے صرف چند افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروا دئیے جاتے ہیں ۔ جو بعد میں ملی بھگت سے خارج یا رفع دفع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ نواحی دیہات حویلی نتھو والی،ترگا، قادی ونڈ، وارڈ دلیپ سنگھ میں بجلی چوری کا دھندہ واپڈا ااہلکاروں کی ملی بھگت سے عروج پکڑ چکا ہے۔ علاقہ میں 90فیصد افراد گھریلوں میٹروں پر اپنی دوکانیں اور چکیاں وغیرہ چلا رہے ہیں جبکہ گھروں میں چارہ کاٹنے ، پانی والی موٹریں چلانے کیلئے گھروں کی چھتوں سے ڈریکٹ کنڈے ڈال لئے جاتے ہیں، واپڈا اہلکار سب کچھ علم ہونے کے باوجود منتھلی وصول کرکے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔ جبکہ ایس ڈی او واپڈا بھی بجلی چوری کے دھندے میں برابر کا ملوث ہے، جو اکثر دفتر سے غائب رہتا ہے تاکہ واپڈا اہلکاروں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والی عوام کو ریلیف نہ مل سکے۔ اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog