وزیراعظم نے پیٹرول 9 روپے 43 پیسہ فی لیٹر کم کرنیکی منظوری دیدی

Published on October 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,274)      No Comments

555وزیراعظم نے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ،فی لٹر 94 روپے 19 پیسے کا ہوگیا
پٹرول9 روپے43 پیسے، ڈیزل 6 روپے18 پیسے اور مٹی کے تیل میں 8 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں،وزیراعظم نوازشریف کی چاروں وزرائے اعلی کو ہدایت
اسلام آباد(یو این پی )وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 16 پیسے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے 68 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 94 پیسے 19 پیسے اور ڈیزل 101 روپے 21 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 52 پیسے، ایچ او بی سی کی نئی قیمت 116 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 83 روپے 4 پیسے فی لٹرہو گئی، وزیراعظم نواز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ اس طرح مہنگائی میں کمی ہوگی، نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes