یومِ عاشور بروز جمعہ 21 ستمبر کو ہوگا

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

کراچی: (یواین پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یومِ عاشور بروز جمعہ 21 ستمبر کو ہوگا۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت ہوا جس میں مرکزی اور پاکستان بھر سے زونل کمیٹیوں کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک بھر سے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یومِ عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes