ٹی ایم اے ملازمین ہارون آباد کا تنخواہوں اور چھٹیوں کے الاؤنس کی عدم ادائیگی پر احتجاج

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ha
ہارون آباد(یواین پی)ٹی ایم اے ملازمین ہارون آباد کا تنخواہوں اور چھٹیوں کے الاؤنس کی عدم ادائیگی پر احتجاج ،ٹائروں کو آگ لگا کر ٹی ایم اے دفاتر کے سامنے سڑک پر نعرے بازی کرتے ہوئے فی الفور ادائیگی کرنے کا مطالبہ کیا ٹی ایم اے ہارون آباد کے ملازمین بشمول خاکروب اور واٹر سپلائی اہلکاروں نے تنخواہوں کی تاحال عد م فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا دی ٹی ایم اے دفاتر کے سامنے قائد اعظم روڈ پر نعرے بازی بھی کی احتجاجی ملازمین کو تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئی ہیں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں ہفتہ وار چھٹیوں اور دیگر قومی تعطیلات کے موقع ڈیوٹی کرنا پڑتی ہے جس کا الاؤنس کئی ماہ گزرنے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا ہے اور ہم احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں ہماری تنخواہیں اور الاؤنس ادا کیا جائے کیونکہ مہنگائی کے باعث ہم قرض لے کر زندگی گزاررہے ہیں احتجاج افراد پر امن طور پر ختم ہو گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes