طالبِ مولیٰ کو عدل اور محاسبہ نفس میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہونا چاہیے، سلطان العاشقین

Published on July 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی)سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں حضرت عمر فاروق کے یومِ شہادت کے موقع پر محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ خواتین کے لئے خصوصی پردہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے فرمایا کہ راہِ فقر کے سالکوں کے لئے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ذات مبارکہ مشعلِ راہ ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا مرتبہ اس قدر بلند اور ارفع ہے کہ تاریخ عالم میں اور کہیں دوسری نظیر نہیں ملتی۔ آپ نے مزید فرمایا کہ اللہ کے سچے طالبوں کو عدل اور محاسبہ نفس میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہونا چاہیے۔ شرکاۓ محفل کے لئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme