اسلام آباد میں تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے جاری

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

22
اسلام آباد(یو این پی )اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے جاری،پی اے ٹی نے شاہراہ دستور پر خیمے لگا رکھے ہیں۔اسلام آباد کے ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بیٹھے انقلاب اورآزادی کے متوالے گھروں کو جانے کا نام نہیں لے رہے،گزشتہ شب کے خطاب میں عمران خان نے اپنے کارکنوں کوجلد کامیابی ملنے کی نوید سنائی اوردھرنے کے شرکاء کو خوب جوش دلایا،رات دو بجے کے بعد تھکے ہارے کارکنوں نے آرام کیا اورصبح ہوتے ہی دوبارہ آزادی اورانقلاب کے نعروں کیساتھ پنڈالوں میں پہنچ گئے، عوامی تحریک کی طرف سے شروع کیے جانے والے سکول میں بچوں کی تدریس کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے،تحریک انصاف کی انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کیلئے خصوصی اقداما ت کیے ہیں،اس وقت بھی عمران کے متوالوں کی ایک بڑی تعداد پنڈال میں موجود ہے،عمران خان معمول کے مطابق علی الصبح بنی گالہ روانہ ہوگئے،جبکہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود شاہراہ دستورپرخیموں کی بستی سجا رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog