وزیراعظم چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، چاق و چوبند دستے کی سلامی

Published on October 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

بیجنگ: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان بھی چین پہنچ گئے، چینی وزیر ثقافت نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

8 سے 9 اکتوبر تک سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلویز شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور سینئر حکام بھی ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر بھی خیالات کا اظہار کریں گے اور چینی قیادت کو سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد سے آگاہ کریں گے جبکہ میزبان ملک کے کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ عمران خان چین کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی الگ الگ ضیافتوں میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف وزیر اعظم کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں کے دوران ان کے ہمراہ ہوں گے۔ تر جمان دفتر خا رجہ کے مطابق وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، ان کا دورہ پاک چین اقتصادی اور سٹرٹیجک تعلقات کیلئے مفید ہو گا۔
 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme