ہارون آباد،علامہ اقبال پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ نے بڑی تعداد میں طلبہ کا داؤ مستقبل پر لگا دیا

Published on September 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

ala
ہارون آباد(یواین پی)علامہ اقبال پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ نے بڑی تعداد میں طلبہ کا داؤ مستقبل پر لگا دیا طلبہ سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود بورڈ میں جمع نہ کرانے کے باعث طلبہ کا نتیجہ روک لیا گیا ۔طلبہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ،پریشان طلبہ نے ساری ذمہ داری انسٹیٹیوٹ انتظامیہ اور پرنسپل کو قرار دے کر سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا علامہ اقبال ٹیکنیکل کالج نے زیر اہتمام کئی طلبہ نے امتحان دیا جس کے نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا مگر کئی طلباء کے رزلٹ کے سامنے آر ایل فی لکھا گیا ہے طلباء اس بات پر حیران اور پریشان ہیں کہ ان سے تو بھاری فیسیں وصول کر لی گئی ہیں اور کالج پرنسپل محمد ساجد علی نے ان سے فیسیں وصول کر نے کے باوجود بورڈ میں جمع نہیں کرائیں جس کی وجہ سے بورڈ نے طلبہ کا نتیجہ روک لیا ہے جن سے ان طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے طلبہ پریشانی کا شکار ہیں اور اپنے نتیجہ کے روکے جانے سے انہیں اپنا مستقبل برباد ہوتا دکھائی دینے لگا ہے طلبہ نے کہا ہے کہ ہم نے فیسیں جمع کروادی تھیں مگر پرنسپل نے ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی ہے اور ہمارے مستقبل کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں وزیر اعلی پنجاب اس نا انصافی کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلوائیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog