کشمیر پر جنات کا سایہ

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

تحریر۔۔۔مقصود انجم کمبوہ
کشمیر میں جنات کا سایہ ہے۔دنیا بھنگ پی کر سوئی ہوئی ہے۔ جہادی تنظیموں کو مودی نے خرید رکھا ہے۔ پاکستانی اعلیٰ پولیس افسران بھی را کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔ سیاستدانوں کو پہلے ہی مودی نے اپنی گرفت میں پھنسا رکھا ہے۔ شریف برادران اور زرداری خاندان بیک ڈور چینل کے ذریعے اپنی دوستی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ وہ فوج کو ختم کر کے بھارت کا حصہ بنانے کے خواہاں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ فوج نے ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔ اور اس فوج کے ہوتے ہوئے وہ بھارت کے ساتھ دوستی کے اعلیٰ رشتے استوار کرنے میں تنگی محسوس کرتے ہیں۔ کارگل کی جنگ شریف برادران نے ہروائی ہر پاکستانی جانتا ہے۔ کہ شریف برادران اور زرداری خاندان فوج کو ختم کر کے بادشاہت قائم کرنے کے متمنی ہیں۔ایک عرصہ سے مودی نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کو خون میں نہلا چکا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بند پڑی ہیں،۔ مریضوں کو دوائیں نہیں مل رہیں۔ ہسپتالوں میں جو مریض پڑے ہیں ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی۔ کارو بار بندپڑے ہیں اور مساجد بند ہیں ۔ کرفیوں لگا ہوا ہے۔ مارکیٹیں بھی بند ہیں، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں ،ٹیلی فون بند ہیں ،مو بائل سروس بند ہے،انٹرنیٹ بند ہے،راستے بند ہیں۔ ہسپتال بند ہیں۔قبریں کھودی جا رہی ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ آج دنیا کی آنکھیں بند ہیں۔ کسی کو کشمیریوں کی پرواہ نہیں۔ پاکستانی حکومت بھی بے بس نظر آ رہی ہے۔ ایل او سی پر بھارتی فوج بڑے دھڑلے سے گولہ با ری کر رہی ہے۔ وہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ بس اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے نعرے ہی کافی ہیں۔ حالانکہ اینٹیں تو روزانہ ان کی طرف سے آ رہی ہیں۔ اس سے بڑی اینٹ کیا آتی ہے۔ کہ بھارت نے کشمیریوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کے باو جود ہم بے بس ہیں۔ دنیا ہماری بات کو نہیں سمجھ رہی۔ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس کی مارکیٹ بھی بہت بڑی ہے۔ ہر ملک اس سے تجارتی پینگیں بڑھا رہا ہے۔ ان کو صرف دولت درکار ہے۔ کشمیریوں کے محاذ سے انہیں کوئی غرض نہیں ہے۔ یوان او بھی بے بسی کا اظہار کرتی ہوئی نظر آ تی ہے۔ یورپی یونین بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔ او ائی سی بھی اس کے کان نہیں کھینچ سکی ۔ مسلمانوں نے آنکھیں اور کان بند کر رکھیں ہیں۔ ہندو متعصب تنظیمیں مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا سرعام نشانہ بنا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی سینکڑوں ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جہاں کشمیری ہی نہیںہر قسم کے مسلمان نوجوانوں کو سڑکوں پر برہنہ کرکے تشدد کیا جاتا ہے۔ ایسی ویڈیوز کو دیکھ کے دل جلتا ہے اور جزبات بھڑ کتے ہیں اور پھر مجھے تو جہادی تنظیموں پر حد سے زیادہ غصہ آتا ہے۔ کیا وہ بھی فروخت ہو چکی ہیں۔ کیا ان میں بھی غیرت مٹ چکی ہے۔ کیا وہ صرف مسلمانوں کو ہی قتل کرنے کی خواہش اور ہمت رکھتے ہیں۔کیا انہیں بھارت کے کرتوت نظر نہیں آرہے جو کچھ وہ سرعام کر رہا ہے۔ اور مودی پاکستان کی غیرت کو آئے روز للکار ہا ہے۔ پاکستانی جوشیلے نوجوان بے حس ہوچکے ہیں۔ کیا وہ بھارتی تنظیموں کے خلاف اپنا غصہ نہیں نکال سکتے ۔ بھارت ہم سے کتنا دور ہے۔ کیا ہمارے لوگ ان کے ہاتھ نہیں روک سکتے کیا ہمارے ہاں بھارتی موجود نہیں ہیں۔ ان سے مطالبہ کر سکتے ہیں کہ وہ خون کی ہولی رکوائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy