وہاڑی،چودہ ستمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائیگا

Published on September 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

de
وہاڑی (یواین پی)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں 14ستمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائیگا اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کی طرف سے ڈی ڈی او ایچ آر ایم و ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر محمد مبشر الرحمن نے تمام ضلعی سرکاری اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اس روز اپنے دفاتر کھلے رکھیں دفاتر کی صفائی کرائیں اور جہاں کہیں پانی کھڑا ہونے کے امکانات موجود ہوں ان مقامات سے پانی خشک کرائیں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موسم سازگار ہونے کی وجہ سے ہمیں انتہائی محتاط رہنا ہو گا کیونکہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے فضا میں نمی کی مقدار بھی بڑھ چکی ہے اور اس وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا اس لیے تمام سرکاری ملازمین نہ صرف دفاتر بلکہ گھروں کے اردگرد خود بھی ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور اپنے ہمسایہ اور دیگر شہریوں کو بھی ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں اور ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں انہوں نے محکمہ صحت ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کا جائزہ لیں اور ڈینگی لاروا کی نشاندہی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں اور بارش کے کھڑے پانی میں لاروا کو ختم کرنے کے لیے سپرے اور ادویات کا استعمال کریں البتہ غیر ضروری سپرے کرنے سے گریز کیا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题