میٹرک نتائج ؛ پنجاب بھر میں طالبات نے میدان مار لیا،لاہور میں ’’لڑکے‘‘ بازی لے گئے

Published on July 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments


لاہور میں پہلی 3 پوزیشنیں 4 لڑکوں ایک لڑکی کے نام، عمر 1087 نمبر لیکر اول

ملتان بورڈمیں وجیہہ یونس نے 1091 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،کشف ایمان اورمحمد فہد نے 1089 نمبرلے کردوسری پوزیشن لی جبکہ فاطمہ منیر نے 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

گوجرانوالہ بورڈ میں بھی طالبات چھائی رہیں۔رداعامر،مریم امتیاز نے 1085 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن ناصر محمود نے 1083نمبر زلیکر حاصل کی،ایمن ہمایوں ،ایمن سلیم،ثنااللہ نے 1081 نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

بہاولپورمیں میٹرک نتائج میں مریم عبدالجبار ، رحیمہ مظہر اور محمد عمر نے 1081 نمبر لیکر پہلی،فتین خان لودھی، حمسہ مظہر اورفضافاطمہ نے 1079 نمبر لیکر دوسری جبکہ مہتاب افضل، آمنہ آصف نے 1078 نمبرزلیکرمشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی
 لاہور/ملتان/گوجرانوالا / راولپنڈی/ ساہیوال/ بہاولپور/ ڈیرہ غازی خان (یو این پی)  لاہور/ملتان/گوجرانوالا / راولپنڈی/ ساہیوال/ بہاولپور/ ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری اسماعیل نے سیکرٹری ریحانہ الیاس اور کنٹرول امتحانات ناصر جمیل کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ ٹیچ آ چائلڈ ہائی سکول جوہر ٹائون کے عمر فاروق نے 1087 نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخوپورہ کے سبحان خالد اور ایجوکیٹرز ہائی سکول فیروز والا ضلع شیخوپورہ کی علیزہ کلیم نے 1086 نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں دوسری جبکہ یونیک ہائی سکول مسلم ٹائون کے عبد اللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے عبد اللہ سلیم نے 1085نمبر لے کر مجموعی طو رپر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ملتان بورڈمیں وجیہہ یونس نے 1091 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،کشف ایمان اورمحمد فہد نے 1089 نمبرلے کردوسری پوزیشن لی جبکہ فاطمہ منیر نے 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 1لاکھ 796 طلبا و طالبات نے شرکت کی ،کامیابی کا تناسب 81.68 فیصد رہا۔گوجرانوالہ بورڈ میں بھی طالبات چھائی رہیں۔رداعامر،مریم امتیاز نے 1085 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن ناصر محمود نے 1083نمبر زلیکر حاصل کی،ایمن ہمایوں ،ایمن سلیم،ثنااللہ نے 1081 نمبرزلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، 2لاکھ10ہزار651طلباوطالبات میں سے1لاکھ49ہزار 405کامیاب ہوئے۔سائنس گروپ طالبات میں ایجوکیٹرز گرلز ہائی سکول فیروزوالا ضلع شیخوپورہ کی علیزہ کلیم نے 1086 نمبر لے کر پہلی، علامہ اقبال پبلک ہائی سکول رائے ونڈ کی زنیرہ خان اور کریسنٹ ماڈل ہائی سکول شادمان کالونی کی عفیفہ رحمن اور دی ایجوکیٹرز ہائی سکول پتوکی کی مائرہ ظفر نے 1083 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری، ایجوکیٹرز ہائی سکول پتوکی ضلع قصور کی مصباح ناصر، دی النورین ہائی سکول شاد باغ کی لاریب انمول، بیکن ہائوس گرلز ہائی سکول گلبرگ تھری کی فروا، گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز سنت نگر کی حافظہ خدیجہ مطاہر، یونیک ہائی سکول فار گرلز وحد ت روڈ کی فاطمہ اویس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھا کشن قصور کی عدین امتیاز نے 1082 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس گروپ طلبا میں ٹیچ آ چائلڈ ہائی سکول جوہر ٹائون کے عمر فاروق نے 1087 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخوپورہ کے سبحان خالد نے 1086 نمبر لے کر دوسری جبکہ یونیک ہائی سکول مسلم ٹائون کے محمد عبد اللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبد اللہ سلیم نے 1085 نمبر لے کر سائنس گروپ میں مجموعی طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ طلبا میں گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ کے اسامہ اکرام اورپرائیویٹ طور پر امتحان دینے والے لاہور کے زریاب امجد نے 1020 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی، گورنمنٹ تائید الاسلام ہائی سکول قصور کے غضنفر علی نے 1015 نمبر لے کر دوسری جبکہ پرائیویٹ طور پر امتحان دینے والے قصور کے رہائشی محمد افضل نے 1001 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ طالبات میں قربان گرلز ہائی سکول والٹن روڈ کی حبیبہ بہا حجت نے 1055 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، حبیبہ بہا حجت ڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدرت اللہ کی صاحبزادی ہیں، علامہ اقبال پبلک ہائی سکول فار گرلز رائے ونڈ روڈ قصور کی عائشہ نے 1052 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول شاد باغ لاہور کی فریحہ حق نے 1041 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔طلبہ موبائل فون کے ذریعے بذریعہ ٹیکسٹ بھی نتائج معلوم کر سکیں گے جس کے لئے طلبہ اپنا رول نمبر لکھ کر بورڈ کوڈ پر بھیجیں گے۔ گوجرانوالہ بورڈ کا کوڈ 800299، راولپنڈی 800296، لاہور 80029، فیصل آباد 800240، بہاولپور 800298، سرگودھا بورڈ 800290، ڈیرہ غازی خان 800295، ساہیوال 800292 اور ملتان بورڈ کا کوڈ 800293 ہے۔ راولپنڈی بورڈ میں ریڈ نیٹ سیکنڈری سکول کی طالبہ امبر لیاقت نے 1082 نمبر لے کر پہلی، وینگیشن ہائی سکول کی مریم خالد نے 1079 نمبر لے کر دوسری، ریڈنیٹ سکول کی اریبہ اسلم اور فوجی فائونڈیشن سکول چکوال کی ام سلمیٰ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی رمشا وحید اور صدیق پبلک سکول کی طالبہ میمونہ افضل نے 1077 لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال بورڈ میں دیپالپور، اوکاڑہ کی طالبات نے میدان مار لیا، منہال اقبال 1083نمبر لے کر پہلی، افشاں اکرم نے 1082 کے ساتھ دوسری اور تین طالبات عروبا طہور، شہانہ، سویرا اسلم نے 1081 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ بہاولپوربورڈ میں تین طلبہ مریم عبدالجبار، راحمہ مظہر اور محمد عمر نے 1081 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، فاطن خان، حمسہ فاطمہ اور فضہ فاطمہ نے 1079نمبر لے کر دوسری جبکہ مہتاب افضل اور آمنہ آصف نے 1078 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں محمد عامر نے 1089 نمبر لے کر پہلی، افرااحمد نے 1088 نمبر لے کردوسری، عائشہ بتول، ولیجہ بلال ،ہادیہ بشیراور ماوریٰ زاہد نے 1087 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes