واپڈا اورپاکستان ایئر فورس اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں

Published on September 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

pic pof taxila
ٹیکسلا(یو این پی)پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں جاری 37ویں نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ 2014میں واپڈا اورپاکستان ایئر فورس اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ گذشتہ روز ہونے والے کوارٹرز فائنل مقابلوں میں واپڈا ، پاکستان آرمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ائیرفورس نے اپنی مد مقابل ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔ پہلا سیمی فائنل واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 56-34کی واضح برتری سے شکست دی جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان ایئر فورس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پاکستان ایئر فورس نے 33-16 پوائنٹس سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے جیت لیا۔ اس چیمپیئن شپ کا فائنل آج (بروز سوموار)بوقت 4بجے سہ پہر پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں واپڈا اورپاکستان ایئر فورس کے مابین کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog