گو نواز گواگر نوٹوں پر لکھاگیا تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا سجاد علوی

Published on September 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

Sajjad
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجاد علوی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری نے عوام کو کرنسی نوٹوں پر \”گو نواز گو \”کے نعرے لکھنے کی ترغیب اور تائید کر کے گمراہ کرنے اور ان کا مالی نقصان کرنے کی طرف منفی طور پر بھڑکایا ہے کیونکہ کرنسی نوٹوں پر سیاسی نعرے بازی لکھنا سخت منع ہے اور اس سے لوگوں کا مالی نقصان ہو گا کیونکہ کرنسی نوٹ اس قسم کا نعرہ لکھے جانے کے بعد ناکارہ تصور ہوں گے اور انہیں لین دین کے لیے استعمال نہیں کیا سکے گا۔عوام کے اندر اس قسم کی گمراہی پھیلانے کی کوشش غریب لوگوں کے ساتھ ظلم ہے غریب لوگ پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں اور اگر انہوں نے اس انداز سے کرنسی نوٹ ضائع کر لیے تو ان کو شدید مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا طاہر القادری اپنے آپ کو بہت بڑا عالم اور غریب عوام کا ہمدر کہتے ہیں مگر دوسری جانب وہ غریب لوگوں کو سیاسی نعرے لکھے نوٹ کی ترغیب دے کر نہایت ہی جاہلانہ اور خلاف قانون حرکت کی طرف اکسا رہے ہیں اس سے عام اور ناخواندہ لوگوں کا سخت نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے واضع کر دیا ہے کہ اگر نوٹوں پر سیاسی نعرے لکھے گئے تو انہیں قبول نہیں کیا جائے گاعوام اس عمل سے بچیں اور سیاسی نعرے لکھ کر اپنی کرنسی کو خراب نہ کریں طاہر القادری کو بھی عوام کی خون پسینے کی کمائی کے ساتھ اس قسم کے کھیل کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes