بھارت میں آتش بازی کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکہ, نوجوان لڑکی سمیت پانچ افراد ہلاک

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی) بھارت میں آتش بازی کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،مشرقی حصے میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی فیکٹری ایک گھر میں قائم کی گئی تھی۔ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے نالاندا ضلع میں قائم اس فیکٹری میں جمعرات کی شب زبردست دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آس پاس کے پانچ مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں مزید 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔آتشبازی پر یکم نومبر تک یہ عارضی پابندی گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes