جاوید ہاشمی کے خالی کردہ نشست پر پولنگ 16 اکتوبرکو ہوگی

Published on September 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 833)      No Comments

444
اسلام آباد ۔۔۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طرف سے خالی کردہ نشست این اے 149 پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 پر ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 22 اور 23 ستمبر کو وصول کئے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 24 اور 25 ستمبر کو ہوگی۔ امیدوار 30 ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy