ٹرمپ کی بحرینی فرماں روا ، امیرِ قطر اور مصری صدر سے ملاقاتیں

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

222
ریاض :(یو این پی) سعودی عرب کے تاریخی دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ریاض میں بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر امریکی صدر نے بحرین کے فرماں روا کو باور کرایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور اب ان میں کبھی کشیدگی دیکھنے میں نہیں آئے گی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان تعلقات شان دار نوعیت کے ہیں۔ ہم طویل المیعاد تعلق قائم کریں گے ہمارے درمیان بہت سے مشترکہ اُمور ہیں یہ ملاقاتیں سعودی دارالحکومت میں اتوار کے روز منعقد کیے جانے والے دو سربراہ اجلاسوں سے قبل ہوئیں۔

111

ان میں پہلا اجلاس خلیجی ممالک اور امریکا کے درمیان ہو گا جس میں خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات اور امریکا کے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات زیر بحث آئیں گے دوسرے اجلاس میں امریکا کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک شرکت کریں گے دونوں اجلاسوں میں سعودی فرماں روا اور امریکی صدر خود شریک ہوں گے

333

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes