کویت ،ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ احسان کھرل

Published on September 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

Kw
کویت (یواین پی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلف کے جنرل سیکرٹری چوہدری احسان کھرل آف فیصل آبادنے کہا ہے کہ اقتدار کی اندھی ہوس میں ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے، ملکی ترقی اور خوشحالی کو ذاتی مفادکی بھینٹ چڑھانے والوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ملک چلانے کے اہل نہیں ، نواز شریف کی وزارت عظمیٰ عوام کی دی ہوئی امانت ہے اور وہ اس پرکسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے دھرنوں میں غیر پارلیمانی اور تہذیب سے دور زبان استعمال ہورہی ہے ،انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام نے بجلی و گیس کی لوڈ شیدنگ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا عوام کو یقین ہے کہ میاں نواز شریف ہی وہ لیڈرہیں جو ملک کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے لئے نیا روزگار پیدا کر سکتے ہیں، عوام کی توقعات کے مطابق نواز شریف حکومت نے سوا سال میں سخت محنت سے ملک کے لئے ترقی اور خوشحا لی کی نئی راہیں کھولیں اوردہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی بدولت ایک مدت بعد عوام کو امن اور سکھ نصیب ہوا انتخابات میں بری طرح شکست کھانے والوں سے مسلم لیگ ن کی حکومت کی یہ کامیابیاں ہضم نہیں ہو ئیں مگر ان کے چند ہزار کے جتھوں سے منتخب عوامی حکومت ڈی ریل نہیں ہوگی اور میاں نواز شریف عوام کی خوشحالی اور ترقی کا ایجنڈہ پایہء تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog