صدر قومی یکجہتی فورم جدہ کے زیر اہتمام23 مارچ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Published on March 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

zak
جدہ (بیورو چیف زکیر احمد بھٹی)تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب محمد اقبال نے حاصل کی ۔بعد میں پاکستان اور سعودی عریبیہ کے قومی ترانے پڑھے گئے بخاری نے پروگرام کی ابتدا کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جیسے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ق ، عوامی نیشنل پارٹی ، اسلامی تحریک پاکستان وغیرہ اس فورم کا حصہ ہیں ۔اس فورم میں جس جس پارٹی کو جو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ پارٹیاں اپنی اپنی ذمہ داری پوری کریں گیں۔ان پارٹیز میں جٹ فاونڈیشن ،پاکستان ریپبلیکیشن فاونڈیشن،گجر فاونڈیشن،خدمت فاونڈیشن،چکوال فورم اور کئی پارٹیز شامل ہو رہی ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوے جمیعت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری جناب طا ہر نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی گئی ہیں تا کہ آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل مل سکے انہوں نے کہا کہ دو ریاستیں نظریاتی طور پر وجود میں آئیں ہیں۔کئی غیر ملکی عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے انشاء اللہ
پروفیسر محمد آصف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہ ملک صرف ایک معجزہ نہیں بلکہ ہمارے آباؤاجداد کی قربانیوں کا بھی نتیجہ ہے اور ہمیں اس کے لیے مزید کوشش کرنی ہے تا کہ یہ اور زیادہ ترقی کرے۔انہوں نے نبی ﷺ کے دور کی مثال دی کہ وہ ایک سنہری دور تھا
پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق گوندل مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹابڑا آبادی والا ملک ہے اس کا موازنہ ایسے ملک سے نہیں کیا جا سکتا جس کی آبادی ہم سے کم ہودنیا کا ہر ڈاکو چور (ملک)اس ملک کی طرف آتا ہے تا کہ اس پہ قبضہ کر سکے وہ اس لیئے کہ یہ ملک ہر لحاظ سے زرخیز ہے پاکستان کو ہم گرنے نہیں دیں گے بلکہ اس ملک کو اور آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم حقیقت میں ایک ایماندار انسان تھے جب انہوں نے اقتدار سنبھالاتو اپنی تنخواہ صرف ایک روپیہ مقرر کی وہ ایک سیاست دان تھے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں میں سیاسی شعور پیدا کرنا ہے تا کہ اس ملک کو مذیدمضبوط بنایا جا سکے پاکستان میں اچھے لوگوں کی تعداد برے لوگوں سے کہیں زیادہ ہے اس لیئے ہمیں ما یوس نہیں ہونا چاہیے اللہ کے ۹۹ ناموں میں اور قرآن کی تمام آیات میں کہیں بھی مایوسی نہیں ہے اس لیئے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔پاکستان امیدوں کا مرکز ہے پاکستان کے اندر ترقی کے مواقع وافر موجود ہیں ،آخر میں انہوں نے جدہ کمیونٹی کو ساراہا۔اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ فورم کے قیام پر صدر سعودی عرب جناب چوہدری رضوان ،ریاض گھمن ،خالد چیمہ،سفیان باجوہ،مبشر ڈاہراور پوری ٹیم کو مبارکباد دی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题