سوات ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 178ہو گئی

Published on September 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

0666سوات۔۔۔سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 178تک پہنچ گئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدایک مریض شیر بہار سکنہ کالج کالونی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف ہسپتال کے خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ اس دوران ایک مریض کو صحت یاب ہونے پر رخصت کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں اب تک178مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ اب تک 163 مریضوں کا ضلع کے ہسپتالوں میں کامیاب علاج ہو چکا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں 5 مریض زیر علاج ہیں جن میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes