لاہورسمیت بالائی پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار ،بادل مزید بھی برسیں گے

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے جہاں موسم خوشگوار بنا دیا، وہی فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا، تاہم کراچی میں بھی ممکن ہے کہ بارش ہو جائے۔آزاد کشمیر، استور، بورے والا ،ملتان، خانیوال، مری، گلیات، زیارت، لاہور، گوجرہ، گوجرانوالہ، بنوں، بھکر، اٹک، ہزارہ، کوہستان، گلگت بلتستان، پنڈی بھٹیان، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، ،شورکورٹ کینٹ، بہاولپور، بورے والا،پتوکی،چکوال، قصور ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے جاری بارش نے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت کو کم کردیا، تاہم وقفے وقفے سے جاری بارش سے مختکف علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب ( راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن) بالائی خیبرپختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن )، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہواﺅںاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، پشاور، راول پنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواو¿ں/ آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题